پاکستانی اسپنرانعم امین ٹاپ 5 میں شامل
دبئی:پاکستانی لیفٹ آرم اسپنرانعم امین حالیہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت 13 درجے ترقی ملنے پرویمنز ٹی ٹوئنٹی ر ینکنگ میں ٹاپ 5میں شامل ہوگئیں۔ انھیں پانچویں پوزیشن ملی جبکہ ہندوستانی لیگ اسپنر پونم یادیو نے ویسٹ انڈین بولر ہیلی میتھیو سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ نئی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ر ینکنگ میں پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر انعم امین 13درجے ترقی ملنے پر ٹاپ 5 میں شامل ہوگئیں۔ایشیا کپ فائنل کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والی بنگلہ دیش کی رومانہ احمدآل راونڈرز فہرست میں12ویں نمبر پر آگئیں۔ آف اسپنر خدیجتہ الکبریٰ نے بولنگ میں 13ویں پوزیشن حاصل کی۔