Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی کفالت میں شامل خاندانوں کیلئے 1.7ارب ریال مخصوص

ریاض ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کی تیاری کیلئے سماجی کفالت میں شامل شہریوں کیلئے 1.7ارب ریال سے زیادہ رقم کی منظوری دیدی۔ وزیر محنت و سماجی بہبو د احمد الراجحی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس رقم کی بدولت سماجی کفالت حاصل کرنے والے شہریوں کی عید ضروریات بہتر شکل میں پوری ہوسکیں گی۔ اس پر شاہ سلمان ہم سب کی جانب سے شکریہ کے مستحق ہیں۔
 

شیئر: