ریاض ہوائی اڈے پر عالمی پروازوں کیلئے خارجی کاﺅنٹرز کی سہولت
ریاض ....ریاض مطارات الریاض کمپنی نے بورڈنگ پاس کے اجراء، لگیج کی کارروائی مکمل کرنے اور عالمی پروازوں کے مسافروں کو درکار امور انجام دینے کیلئے خارجی کاﺅنٹر سروس ہال نمبر 1اور 2میں فراہم کردی۔ اس کی بدولت بیرون مملکت سفر کرنے والے ٹکٹ بک کراتے وقت ہی مذکورہ کاﺅنٹرز کے ذریعے اپنی ضروری کارروائی مکمل کراسکیں گے۔ اس سے تعطیلات کے دوران ہوائی اڈے پر ہونے والی بھیڑ سے بھی بچا جاسکے گا۔