جس نے پیسے مانگے، اس کے ساتھ کام نہیں کروں گا، سلمان
بالی وڈ اداکار سلمان خان گزشتہ سال عید فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی ناکامی اب تک نہیں بھول پائے۔ انہوں نے ایک سال بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹرز پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی پرسلمان نے ڈسٹری بیوٹرز کو 35 کروڑ سے زائد کی رقم واپس کی۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز کاروبار میں رسک نہیں لیتے، آپ نے 15 فلموں میں کما لیا اور ایک فلم میں گنوا دیا تو آپ سیدھا گھر پہنچ گئے۔سلمان نے کہا کہ اس باروہ کسی کو پیسے نہیں دیں گے۔ آئندہ جس نے بھی پیسے مانگے ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔