لندن....سیکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مختلف قیمتی اشیاءکے چوری ہونے کے واقعات عام ہوگئے تو حکام نے اسکی چھان بین شروع کی جس کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ جو لوگ انہیں چوری یا غائب کرتے ہیں وہ انتہائی چھٹے ہوئے یا بدمعاش قسم کے جرائم پیشہ ہوتے ہیں جو اتنی صفائی سے اور کم وقت میں کام انجام دیتے ہیں کہ انسان حیران رہ جائے۔اکثر لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کے زیورات، لیپ ٹاپ تک بھی غائب کردیئے جاتے ہیں۔ یہ سب کچھ ٹرے میں سامان رکھنے کے بعد اور سامان کے اسکینر سے باہر نکلنے کے دوران انجام دیا جاتا ہے جس میں بمشکل ایک سے 2 منٹ لگتے ہیں۔ حالیہ دنو ںمیں برطانیہ کے گیٹوک ایئرپورٹ پر ایسی بہت سی چوریاں ہو چکی ہیں اور ستم تو یہ ہے کہ اس چوری میں ملوث افراد چرائی ہوئی چیزوں کو فوری طور پر فروخت کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔37سالہ انتونیا کولنز نامی خاتون کاکہناہے کہ انہوں نے 300پونڈ کا سامان خریدا تھا تاکہ جہاں جارہی ہیں وہاں لوگوں کو تحائف دے سکیں مگر وہ سامان اسکینر مشین سے باہر آج تک نہیں نکلا۔