لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے زمبابوے کے دورے سے قبل 25 سے27 جون کو لاہور میں پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگانے کی تجویز دی ہے۔ پاکستانی ٹیم 28 جون کو لاہور سے براستہ دبئی ہرارے روانہ ہوگی۔ پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کا سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جولائی سے ہرارے میں شروع ہوگا جبکہ13 جولائی سے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔ پانچوں ون ڈے بولاوایو میں ہوں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ آئر لینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچے گی اورکھلاڑی عید الفطر اپنے گھروں پر منائیں گے۔
متعلقہ خبریں
-
22 جون ، 2017
-
05 دسمبر ، 2017
-
03 جولائی ، 2017