سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی نیب میں طلبی
کراچی...سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کونیب کراچی نے طلب کرلیا ۔نیب کراچی نے مفتاح اسماعیل کو20جون کوپیش ہونے کا نوٹس بھیج دیا ۔مفتاح پر5قیمتی گیس فیلڈز کے ٹھیکے جے جے وی ایل کودینے کا الزا م ہے۔مفتاح اسماعیل نے ٹھیکے دینے کی منظوری بورڈآف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی تھی۔