سعودی ٹیم، روس سے 5گول سے افتتاحی میچ ہارگئی
ماسکو: سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم روس سے 5گول سے افتتاحی میچ ہار گئی۔ روسی ٹیم نے پہلے ہاف میں 2گول کئے۔ دوسرے ہاف کی اصلی وقت میں تیسرا گول کیا جبکہ ریفری کی طرف سے دیئے گئے ایکسٹرا ٹائم میں مزید دو گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ سعودی ٹیم نے روسی گول کیپر کو متعدد مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر ہر مرتبہ ناکامی ہوئی۔ سعودی ٹیم میں ہم آہنگی کا فقدان دیکھا گیا۔