سمندر میں گرنیوالا موبائل فون 2ہفتے بعد بھی کارآمد
ایریزونا.... ایریزونا کے ایک دریا میں ایک موبائل فون ڈھونڈ کر اس کی مالکن کو پہنچا دیا گیا۔ اگرچہ موبائل فون پانی میں پڑے دو ہفتے گزر چکے تھے مگر یہ اب بھی کام کررہا تھا۔ جب یہ موبائل مالکن کو واپس کیا گیا تو اس کی حیرت کی کوئی انتہا نہ تھی۔ غوطہ خور نے پانی سے نکل کرپہلے تو 3دن تک فون کو سکھایا اور پھر اسی فون سے اسکی مالکن کو اطلاع دی جو پہلے تو بیحد خوش ہوئی کہ اسکا موبائل فون مل گیا ہے لیکن اسے اس وقت حیرت ہوئی جب غوطہ خور نے بتایا کہ یہ کال اسی کے فون سے کی جارہی ہے۔