Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی پوسٹ پر حملہ ناکام،3اہلکار جاں بحق،5دہشت گرد ہلاک

  راولپنڈی ...پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ حملہ شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پوسٹ پر قبضے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں3 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ جوابی کارروائی میں5 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق اہلکاروں میں حوالدر افتخار، سپاہی آفتاب اور عثمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ افغان وزارت دفاع اورپاکستانی انٹلیجنس اہلکاروں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی افغان مشرقی صوبے کنڑ کے ضلع مرورہ میں ہلاکت کی تصدیق کردی ۔
 مزید پڑھیں: ملا فضل اللہ کے افغانستان میں مارے جانے کی تصدیق

شیئر: