مریم نواز سیاست کیلئے میچور نہیں،مشرف
دبئی... سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مریم نوازسیاست کے لئے میچورنہیں جبکہ عمران خان وزارت عظمیٰ کے لئے بہترین شخصیت ہیں۔ ایک انٹر ویو میں پرویز مشرف نے کہاکہ نوازشریف نے اسمبلی اورسپریم کورٹ میں جھوٹ بولا لیکن اب دوبارہ وزیر اعظم بنناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر،آرمی چیف رہا ہوں۔کیااب اسمبلی میں جاکربیٹھوں گا؟ تحریک انصاف اور(ن)لیگ سے ٹکٹ نہ ملنے والے رابطے میں ہیں۔عمران خان سنتے کم اوربولتے زیادہ ہیں اور وہ وزارت عظمیٰ کے لئے بہترین شخصیت ہیں۔