Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر اقبال شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت؟

لودھراں..لودھراں سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر اقبال شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اقبال شاہ تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان عید کے بعد عمران خان سے ملاقات میں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ انتخابات میں ٹکٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے راستے جدا کر رہے ہیں۔دوسری جانب عامر اقبال شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کس جماعت سے لڑنا ہے ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ پیر اقبال شاہ نے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر 12 فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست دی تھی۔عامر اقبال شاہ 2013 کے الیکشن میں پی پی 207 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

شیئر: