افغان صدر کا آرمی چیف سے رابطہ
راولپنڈی... افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے رابطہ کیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق افغان کے صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی صوبہ کنٹر میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت سے آگاہ کیا۔ترجمان کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر کی ہلاکت مثبت پیش رفت ہے۔ ملافضل اللہ 2009 سے افغانستان فرار ہوگیا تھا اور و ہیں چھپا ہوا تھا۔ ملا فضل اللہ پاکستان میں آرمی پبلک اسکول سمیت دیگر کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔