Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نوا ز چند دن وینٹی لیٹر پر رہیں گی

  لندن ... سابق وزیر خزانہ نے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کلثوم نوا ز وینٹی لیٹر پر ہیں۔ چند دن وینٹی لیٹر پر رہیں گی۔ لندن میں اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کلثوم نواز کے لئے قوم سے دعاوں کی اپیل کی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میری طبعیت اب بہتر ہے۔ ڈاکٹر وں نے سفر کی اجازت دی تو وطن واپس جاوں گا۔دریں اثناءآرچیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ سابق اعظم نواز شریف اور شریف فیملی کے نام پیغام میں انہوں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:بلاول لندن پہنچ گئے ،کلثو م نواز کی عیادت کرینگے

شیئر: