مدھیہ پردیش میں دماغی بخار سے 2بچوں کی ہلاکت
نئی دہلی..... مدھیہ پردیش کے بھوپال میں حمیدیہ اسپتال میں دماغی بخار سے2 بچوں کی موت ہوگئی۔بھوپال میںپہلی مرتبہ اس قسم کے بخار سے بچوں کی موت کے بعد محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا۔ساتھ ہی تمام نرسنگ ہومز کے ڈاکٹروں کو سردی ، کھانسی اور بخار سے متاثرہ بچوں کا معائنہ جے ایک گائیڈ لائنز کے مطابق کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسر اکھلیش دوبے نے بتایا کہ یہ بخار کیولیکس مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور سب سے زیادہ بچے اس کی زد میں آتے ہیں۔