Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں سہ روزہ سیاحتی پروگرام پر لاگت 9ہزار ریال

 جدہ .... مقامی سعودی اخبار نے ملائیشیا اور سعودی عرب میں عید سیاحت پر آنے والی لاگت کا تقابلی جائزہ شائع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طائف میں 3رات گزارنے کی لاگت 9ہزار ریال جبکہ ملائیشیا میں 850ریال لاگت آرہی ہے۔ سعودی عرب کے ہوٹلوں اور ملائیشیا کے ہوٹلوں کے کرایو ںمیں زمین آسمان کا فرق ہی سعودی شہریوں کو خارجی سیاحت کی جانب دھکیل رہا ہے۔ مملکت میں فور اور فائیو اسٹار والے ہوٹلوں کا عید کے موقع پر 3رات کا کرایہ 1500تا 9ہزار ریال ہے جبکہ ملائیشیا کے معروف جزیرے بیناگ میں 850سے 1400ریال کے درمیان ہے۔ استنبول میں 700تا 1600ریال، اسپین میں 1800تا 2200ریال اور طائف میں 1700تا 9ہزار ریال میں 3رات کیلئے کمرہ دستیاب ہے۔
 

شیئر: