Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کا پارٹی مضبوط بنانے کیلئے خصوصی منصوبہ تیار

لکھنو..... بھارتیہ جنتا پارٹی کو جب سے کیرانہ اور نور پور ضمنی انتخابات میں شکست ملی ہے تب سے وہ اپنے الگ مشن میں لگ گئی ہے ۔مشن 2019 کی تیاریوں میں بی جے پی نے اتر پردیش کے لئے ایک خاص منصوبہ تیار کیا ہے۔ مرکزاکا راستہ اتر پردیش سے ہوکر جاتا ہے، اس طرح سے بی جے پی نے تنظیم کی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے ایک خاص منصوبہ تیار کیا ہے اور اس نے زیادہ نوجوانوں سے رابطہ قائم کیا ہے۔ وزیراعلی یوگی خود اسکی کمان سنبھال رہے ہیں ۔وہ رابطہ مہم میں شامل ہوکر بی جے پی کی کامیابیوں کو عوام سے آگاہ کررہے ہیں۔ بی جے پی نے یوپی کو 14 ہزار سیکٹروں میں تقسیم کیا ہے ۔نوجوانوں کو ترجیح دی جارہی ہے ۔اس رابطہ مہم میں15 ہزار کارکنوں میں سے 14 ہزار کارکن یووا مورچہ سے ہوں گے جبکہ 1000 سے زائد کارکنا ن دوسرے عہدوں پرکام کر نے والے ہونگے۔ لوک سبھا کے انتخابات میں یہ کارکن ہر گھر پر دستک دیں گے۔ مستقل تارکین وطن کارکنوں کو ان ووٹرز میں شامل کیا جائیگا۔ اس کے لئے ان تمام کارکنوں کو اپنے شعبے میں فروری سے لے کر متحرک کیا جائے گا۔
 
 

شیئر: