Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملا فضل اللہ کی ہلاکت اچھی خبر ہے ،گیلانی

ملتان... سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ مُلا فضل اللہ کی ہلاکت اچھی خبرہے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعدمیڈیاسے بات چیت کے بعد گیلانی نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لئے انتہاپسندی کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے سوات میں امن بحال کیا اور دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے استحکام کےلئے ضروری ہے کہ یہاں امن ہواورلوگوں کوجان ومال کاتحفظ حاصل ہو۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں منی بجٹ کے طورپراضافہ کرتی رہیں۔انہوںنے کہاکہ انتخابات وقت پر،آزادانہ اورمنصفانہ ہونے چاہئیں۔ پیپلز پارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے اور جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے۔ہم نے ہمیشہ آئین اورجمہوریت کی بالادستی کے لئے کام کیا۔گیلانی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔
مزید پڑھیں:افغان صدر کا آرمی چیف سے رابطہ

شیئر: