Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف نے بھائی کے فیصلے الٹ دیئے،شاہ محمود

ملتان... تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ٹی ٹی پی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ تعجب ہے کہ نواز شریف کے لندن جاتے ہی شہباز شریف نے انکے فیصلے الٹ دیئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کے لئے قائد کے فیصلے پارٹی صدر تبدیل کر رہا ہے۔ تعجب ہے کہ نواز شریف کو ن لیگ قائد تسلیم کیا جا رہا ہے مگر ان کے فیصلے تسلیم نہیں کئے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ یہ عید تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور ملک دشمنوں کے خاتمے کا ذریعہ بنے۔
مزید پڑھیں: ملا فضل اللہ کی ہلاکت اچھی خبر ہے ،گیلانی
 

شیئر: