Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی شہریت چھوڑدی،فوزیہ قصوری

  اسلام آباد..پاک سرزمین پارٹی کے رہنمافوزیہ قصوری نے دہری شہریت کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی اور کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن میں نے اپنی امریکی شہریت22 مارچ 2013 کو ترک کردی تھی۔ٹوئٹر پر بیان میں فوزیہ قصوری نے کہا کہ اس وقت صرف پاکستان کی شہری ہوں ۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی جو تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی ہیں اس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 122 امیدواروں کی دہری شہریت کے حامل نکلے۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تحریک انصاف کے رہنمافیصل واوڈا اور پی ایس پی کی فوزیہ قصوری شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کے 49، پنجاب اسمبلی کے 53، سندھ اسمبلی کے 11، خیبرپختونخوا کے 8 اور بلوچستان اسمبلی کے ایک امیدوار کی دہری شہریت سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں:122امیدوار دہری شہریت کے حامل نکلے
 

شیئر: