Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتاب میں مشرف کے بارے میں بھی لکھا ہے،ریحام

  لندن ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ جو شخص ایک کتاب کا دباو برداشت نہیں کر سکتا وہ ایٹمی ملک کیسے سنبھالے گا۔واحد اسلامی ایٹمی قوت کے حامل ملک کو اس کے حوالے کیسے کریں ؟ حسین حقانی سے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ملاقات ہوئی ۔تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں تو مجھے سی آئی اے ایجنٹ تک کہا گیا۔ ہندوستانی ٹی وی کو انٹرویو میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔ انہیں کیسے پتہ کہ کتاب میں کیا لکھا ہے۔ ویسے بھی شاید مرد حضرات پیار کی بات نہیں سمجھتے۔ ہماری خواتین جہاں تک ممکن ہوتا ہے شادی کو بچانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وہاں نبھاہ نہیں ہو سکتا جہاں نظریات مختلف ہوں۔ دھرتی ماں کے اوپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات نظریات پر تھے۔ پارٹی ٹکٹ پرانے کارکنوں کو نہیں دئیے گئے۔ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں خود اس پر عمل نہیں کرتے۔ سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہی۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ عمران خان سے وزیر اعظم کی اہلیہ بننے کے لئے شادی نہیں کی تھی ۔ ہمیںپتہ تھاکہ دھرنا فیل ہو چکا ہے۔ نئے انتخابات نہیں ہونے جا رہے تھے۔ اس کے بعد شادی کی ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کتاب میں پرویز مشرف کے بارے میں بھی لکھا ہے۔ انہیں جیسے پایا ویسا لکھا ، ہوسکتا ہے جو لکھا گیا وہ انہیں پسند نہ ہو ؟۔ ریحام نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا جدید پاکستان کے لئے ان فٹ ہیں۔شادی کی جو تصاویر سامنے آئیں وہ اس پاکستان کی عکاسی نہیں کرتیں جو لوگ چاہتے ہیں۔ریحام نے کہا کہ محنت سے کتاب لکھی ہے، کتاب ابھی آئی نہیں، لیگل نوٹس بھیجنے کا جواز نہیں بنتا۔
مزید پڑھیں:ریحام نے عمران سے اختلاف کی وجہ بتا دی

شیئر: