فیصل آباد،ملتان اور دیگر علاقو ں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد... پاکستان میں اتوار کو عید کے دوسرے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔فیصل آباد، ملتان ،بہاولپور ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں میں زلز لے کی اطلاعات ہیں۔ ملتان میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.3ریکارڈ کی گئی ۔شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔