اسوس کمپنی کی جانب سے زین فون ایرس متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں آگمینٹیڈ رئیلٹی اور ورچول رئیلٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.7 انچ سپر امولڈ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 821 پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 23 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔موشن ٹریکنگ اور ڈیپتھ سینسنگ فیچرز کو بھی کیمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ فون کی قیمت 333 ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔