Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹرننگ افسران کی چھٹیاں ختم‘ کاغذات نامزدگی کی جانچ شروع

اسلام آباد- - - -  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق عید الفطر کے تیسرے روز ریٹرننگ افسران کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں جس کے بعد آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے دوبارہ شروعک ردیا ہے۔ واضح رہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کل تک جاری رہے گی اور اس کے نتیجے میں ہی امیدواروں کی اہلیت اور نااہلی کا فیصلہ ہوگا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل کے لیے عدالت عالیہ کے ججز پر مشتمل 20 اپیلٹ ٹریبونلز قائم کردیے گئے ہیں جہاں انتخابی امیدوار 22 جون تک اپنے خلاف فیصلے کے لیے اپیل دائر کر سکیں گے جبکہ مذکورہ عدالتیں 27 جون تک یہ اپیلیں نمٹائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -انتخابات سے قبل گڑ بڑ نظر آرہی ہے،خورشید شاہ

شیئر: