کامیو سی1 پرو اسمارٹ فون لانچ
مڈ رینج اسمارٹ فون کامیو سی 1 پرو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1.5 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 2500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔سکیورٹی کے لیے فون میں فیشل ریکوگنیشن ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔فون کو کالے ، گرے اور سنہرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اسکی قیمت 5599 ہندوستانی روپے ہے۔