محمد صلاح مصری ٹیم کی قیادت کریں گے
ماسکو: اسٹار فٹبالر محمد صلاح آج روس کے مقابلے میں مصری ٹیم کی قیادت کریں گے۔ محمد صلاح نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”Ready for tomorrow“۔ ورلڈ کپ میں اسٹار فٹبالر کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ روس کے مقابلے میں مصری ٹیم میں محمد صلاح کی موجودگی معنی رکھتی ہے۔ گزشتہ میچ میں مصر کی شکست ٹیم کے لئے مشکل تھی۔ ماہرین توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ روس اور مصر کا مقابلہ کانٹے دار ہوگا۔
فیفا ورلڈ کپ، تمام اپ ڈیٹس یہاں ہیں