Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنیف عباسی اور چوہدری تنویر میں صلح

راولپنڈی... راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض دھڑوں کے درمیان صلح ہوگئی ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ہدایت پر سینیٹر چوہدری تنویر سے حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ راولپنڈی سے شیخ رشید کے خلاف انتخاب لڑنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات سابق لیگی ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کی رہائش پر ہوئی ۔ فیصلہ کیا گیا کہ شیخ رشید کے خلاف دونوں دھڑے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر راولپنڈی سردار نسیم بھی شریک تھے۔ یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 62 سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) راولپنڈی میں2واضح دھڑوں میں تقسیم تھی۔ مقامی قیادت کی باہمی چپقلش سے مرکزی قیادت مخمصے کا شکار تھی۔
مزید پڑھیں:چوہدری نثار کے جلسے میں گو نواز گو کے نعرے

شیئر: