گوگل پر سلمان بدترین اداکار قرار
بالی وڈ کے دبنگ اداکار ہر تہوار پر اپنی فلمیں ریلیز کرنے اور فلموں کی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں مگر دنیا کے سب سے مشہور سرچ انجن نے سلمان کو ایک الگ ہی انداز میں پیش کرڈالا۔ گوگل نے سلمان خان کو بدترین اداکار قراردیدیاہے جس سے سلمان خان کے مداحوں کو شدید دھچکا لگاہے۔ بالی وڈ کے بدترین اداکار کوگوگل پرسرچ کر نے سے سلمان خان کا نام اور تصویر پروفائل کھل کر سامنے آجاتی ہے۔ کہاجارہاہے کہ یہ سلمان خان کی فلم ریس تھری پر مداحوں کی جانب سے پیش کی گئی آرا ءکا ردعمل ہے جنہیں سلمان خان کی ریس تھری پسند نہیں آئی۔