Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کے شائقین میں سعودی لباس گفت و شنید کا موضوع

 ماسکو..... ورلڈ فٹبال کپ کے شائقین کے حلقوں میں سعودی لباس گفت و شنید کا موضوع بن گیا۔ غیر ملکی شائقین ایک دوسرے سے یہ سوال کرتے سنے گئے کہ سعودی " الشماغ" کس طرح استعمال کرتے ہیں اور سعودی لباس کے کیا کیا نام ہیں۔ انگلینڈ ، جرمنی اور پرتگال کے یورپی شائقین نے سعودی شائقین کے ساتھ جو سعودی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے یکے بعد دیگرے فوٹو بنوائے۔ اس موقع پر سعودی لباس میں ملبوس قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے والی آرگنائزیشن نے ماسکو کے معروف میدان میں قومی گیت سنوا کر شائقین کو محظوظ کیا۔ 
 

شیئر: