نئی دہلی۔۔۔۔محکمہ ریلوے نے گروپ سی کے عہدوں پر کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کو ترقی دیکر افسر بنانے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ریلوے بورڈ نے ملازمین کو ترقی دیکر گروپ بی کے افسروں کا درجہ دینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ کمیٹی کی سفارش پر ایک ماہ بعد عملدرآمد شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارش میں گروپ سی کے ملازمین کو گروپ بی میں شامل کیا جائیگا۔سول ، میکینکل ، الیکٹریکل ، ٹیلیکام وغیرہ زمروں کے گروپ سی کے ملازمین کو ترقی دی جائیگی۔محکمہ ریلوے کے اعلیٰ عہدیدانے بتایا کہ ٹیکنیکل اسٹاف 9ہزار اور غیرٹیکنیکل اسٹاف کی تعداد تقریباً4لاکھ ہے۔ اس طرح ڈھائی سے 3لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔کمیٹی کی سفارش کے بعد گروپ سی کے ملازمین کو گروپ بی کے افسر بننے کے بعد تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ خصوصی پاس ، افسر کلب، کلاس ون افسران والے بنگلے، چپراسی اور گاڑی کی بھی ریلوے کی جانب سے سہولت ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہند نے 3پاکستانیوں کو شہریت دیدی