Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم کو کراچی میں امن و امان پر بریفنگ

کراچی ...نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ شہر قائد میں حالات معمول پر لانے کے عزم، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہتر رابطے اور بھرپور کاوشوں کے نتیجہ میں کراچی میں امن و امان کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ جذبہ نہ صرف آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے بلکہ ماضی کے ثمرات کو تقویت دینے اور سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے کارفرما رہنا چاہئے۔ وہ کراچی میں امن و امان کے بارے میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے امن و امان کی صورتحال اور صوبہ میں پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو جاری کراچی آپریشن اور دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواءبرائے تاوان سمیت اہم شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کراچی میں اب کوئی نوگو ایریا نہیں۔ شہر میں معمول کی زندگی بحال ہو چکی ہے۔ 
مزید پڑھیں:نگراں وزیراعظم کا دورہ کراچی
 

شیئر: