ریاض: ریاض پولیس نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر رینٹ اے کار ایجنسیوں سے گاڑیاں لیکر فرار ہونے والے 10افراد پر مشتمل ایک گرو ہ کو گرفتار کرلیا۔ واردات کرنے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نے بتایا کہ متعدد شکایات موصول ہونے پر واردات کرنے والوں کو رنگے ہاتھوںگرفتار کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔معلومات جمع کرنے پر پتہ چلا کہ گاڑیاں لیکر فرار ہونے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ گرفتار شدگان نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جعلی شناختی کارڈ پر گاڑیاں حاصل کرتے اور پھرگاڑیوں کا چیسس نمبر تبدیل کرکے فروخت کردیتے تھے۔