Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکھا کااسٹیج پر رقص

بالی وڈ اداکارہ ریکھا 20سال بعد آئیفا کے اسٹیج پر رقص کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آئیفا کی پریس کانفرنس میں اداکار ورن دھون نے اعلان کیا کہ اس تقریب کی یہی نمایاں خصوصیت ہوگی۔ دھون نے ریکھا کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میں ریکھا کے فن سے تھوڑا بہت واقف ہوں ۔انہیں اسٹیج پر دیکھنا بہت بڑی بات ہوگی۔ جب پوچھا گیا کہ کون سے نغموں پر وہ رقص کریں گی تو سینیئراداکارہ نے کہا کہ اسے راز ہی رہنے دیں۔ میں بتادوں تو پھر کیا مزہ رہ جائے گا۔ 19ویں نیکسا آئیفا ایوارڈز تقریب بینکاک کے سیام نیتامت تھیٹر پر 22تا24جون منعقد کی جائے گی۔
 
 

شیئر: