Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلفی بخاری کی اجازت واپسی سے مشروط تھی‘ نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد- - -   نگراں وزیر داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے صرف ایک مرتبہ یرون ملک جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمن ملک کی صدارت میں ہوا جس میں نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کے معاملے پر بریفنگ دی۔نگراں وزیر داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکرٹری داخلہ فائل لے کر آئے اور کہا کہ زلفی بخاری عمران خان کے ساتھ عمرے پر جانا چاہتے ہیں، تاہم ان کا نام بلیک لسٹ میں درج ہے، اس لیے انہیں ائرپورٹ پر روک لیا گیا ہے اور انہوں نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دی ہے اور بیان حلفی دیا ہے کہ وہ واپس آئیں گے، انہوں نے صرف ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کی تھی۔ میں نے زلفی کی فائل دیکھی اور صرف 6 دن کے لیے جانے کی اجازت دے دی اور لکھا کہ انہیں لازمی واپس آنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -بزدل نہیں ،بہادری کے تمغے ملے ہیں،مشرف

شیئر: