Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے کا منصوبہ

  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی(اے آئی او یو) پلان انٹرنیشنل اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی) جائیکا (مشترکہ طور پر پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سماجی و معاشی مجبوریوں کے باعث تعلیم سے محروم خواتین کو تعلیمی نیٹ میں لانے کےلئے مشترکہ کوشش کریں گے اور اُن کےلئے ابتدائی اور مڈل سطح کے تعلیمی پروگرامز، اساتذہ کےلئے تربیتی ورکشاپس/کورسز، تشخیص کا نظام ، ٹیچنگ اورلرننگ میٹریل تیار کریں گے۔معاہدے کی دستاویز پر جائیکا کے چیف ایگزیکٹو چیواوہاشی، پلان انٹرنیشنل کی جانب سے ایکٹنگ کنٹری ڈائریکٹر نایہ نور نے جبکہ اوپن یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر محمد ضیغم قدیر نے دستخط کئے۔ دستخطوں کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اس معاہدے سے ملک کے دور دراز علاقوں میں ڈراپ آﺅٹ گرلز کےلئے یونیورسٹی کے تعلیمی منصوبے کو مزید پذیرائی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ننکانہ صاحب ، وہاڑی، چکوال ،کھاریاں اورٹھٹہ میں ڈراپ آﺅٹ گرلز کےلئے مڈل سطح تک مفت تعلیم فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سجاول )ضلع ٹھٹہ(میں مڈل پاس کرنے والی خواتین کی تقسیم اسناد تقریب میں انہوں نے دیکھا کہ اُن کی آنکھوں میں خوشی کی کرنیں تھی اور ا¾ن میں سے 377طالبات نے میٹرک پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نظر انداز شدہ طبقات کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے اور انہیں مفید شہری بنانے کےلئے مفت تعلیم فراہم کررہی ہے۔ ان طبقات میں جیلوں میں مقید افراد، جسمانی معذوری میں مبتلا افراد ، خواجہ سراءاور ڈراپ آﺅٹ خواتین بھی شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: