Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق نیب لاہور میں پھر پیش

   لاہور ..مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق جمعرات کونیب لاہور کے روبرو پیش ہو گئے ۔سعد رفیق نیب آفس میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد رہے۔ آشیانہ ا سکینڈل سے متعلق نیب لاہور کے مختلف سوالات کے جواب دئیے۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے سعد رفیق کو گزشتہ روز طلب کیاتھا۔ ان سے آشیانہ سکینڈل سے متعلق مختلف سوالات کئے جانے تھے۔ سعد رفیق نیب لاہور میں آخری مرتبہ مارچ میں پیش ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک خفیہ اثاثے رکھنا مشکل ہو جائے گا،ایف بی آر
 

شیئر: