Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا، بحرین

منامہ...بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل سے متعلق بحرین کے کسی ذمہ دار نے کوئی بیان نہیں دیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا بیان غلط اور بے بنیاد ہے۔ قطری میڈیا نے رپورٹ جاری کرکے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور بحرین نے تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بحرین نے اسکی تردید کردی۔
 

شیئر: