Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مومنہ اور ا رجن کا ”آیا نہ تو“ ریلیز

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا ہندوستانی گلوکار کے ساتھ گایاہوا گانا”آیا نہ تو“ ریلیز کردیا گیا ۔مومنہ مستحسن کو کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گائے گانے ”آفرین آفرین‘ ‘سے شہرت ملی تھی ۔مومنہ جو بالی وڈ فلم” اک ویلن‘ ‘کا گانا” آواری‘ ‘ بھی گاچکی ہیںجس کی وڈیو اب تک یوٹیوب پر 2کروڑکے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔اب مومنہ کاہندوستانی گلوکار ارجن کننکو کے ساتھ گانا ریلیز کیا گیا ہے جس کی تشہیر دونوں گلوکار انسٹاگرام پر کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں ارجن نے بھی مومنہ مستحسن کا گایا ہوا گانا ’آفرین آفرین‘ گنگنا کر ایک وڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ کبھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
 

شیئر: