Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی اللیث کی بستیاں بجلی سے محروم

اللیث۔۔۔۔گزشتہ رات اللیث کمشنری کے گھر اچانک تاریکی میں ڈوب گئے۔ کئی گھنٹے بجلی سے محروم رہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنی نے ابھی تک اللیث کمشنری کے مشرقی قریوں میں بجلی کی بحالی کا کوئی انتظام نہیں کیا۔ علاقہ میںدرجہ حرارت 50سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شدید گردو غبار کے طوفان اور پھر ہلکی پھلکی بارش نے مقامی باشندوں کی مصیبت سوا کردی۔ بجلی اچانک غائب ہوئی اور دسیوں قریوں اور بستیوں کے لوگوں نے پوری رات تاریکی میں گزاری۔
مزید پڑھیں:- - - -10 شوال سے قبل گاڑیاں چلانے والی خواتین اصلاح خانوں کے حوالے

شیئر: