Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کی نااہلی کیلئے درخواست خارج

راولپنڈی... الیکشن ٹربیونل اپیلٹ کورٹ راولپنڈی کے جسٹس عبادالرحمان لودھی نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور حلقہ این اے 60 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست خارج کردی۔ سابق وزیر داخلہ کے خلاف شاہد اورکزئی نے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار 1997 کے سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں چوہدری نثار کو نااہل قرار دیا جائے اپیلٹ کورٹ نے شاہد اورکزئی کی اپیل خارج کر دی۔ حلقہ این اے 60 سے ایم ایم اے کے محمد ندیم شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی محمد ندیم شیخ کے خلاف اپیل میں کہا گیا تھا کہ تائید کنندہ اور تجویز کنندہ حلقہ کے ووٹر نہیںاپلیٹ ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی ۔حلقہ این اے 66 جہلم سے امیداوربلال اظہر کیانی کے خلاف دوہری شہریت کا حامل ہونے ،این اے 66 جہلم سے امیدوار چوہدری فرخ الطاف سوئی گیس کے ناہندہ ہونے اور حلقہ این اے 64 چکوال سے پی ٹی آئی کے امیدوارسا بق ضلع ناظم چکوال سرادر غلام عباس کے خلاف کاغذات نامزدگی میں زرعی زمین ظاہر نہ کرنے پر ریفرنس دائر کیا گیا ۔ ریٹرننگ افسران نے ایپلٹ ٹریبوبل کو ریفرنس بھجوادیا ۔ ایپلٹ کورٹ نے تینوں امیدواروں کو جوابدہی کے لئے 25 جون کانوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کے خلاف بغاوت نہیں کی،چوہدری نثار

شیئر: