علی جہانگیر نے صدر ٹرمپ کو اسناد سفارت پیش کردیں
واشنگٹن ... امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور انہیں اسناد سفارت پیش کیں۔ ملاقا ت وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں ہوئی۔ علی جہانگیر صدیقی نے ن لیگ حکومت کے آخری دنوں میں چارج سنبھالا تھا۔امریکی صدر کو اسناد پیش کرنے کے بعد باضابطہ طور پر پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرسکیں گے۔