Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل کی پہلی کامیابی، کوسٹاریکا کو 0-2سے شکست

 
سینٹ پیٹرز برگ:برازیل نے اہم میچ میں کوسٹاریکا کو0-2سے شکست دے دی، نیمار اور کوٹینو نے گول کئے۔روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں فیفا ورلڈ کپ کے اہم میچ میں برازیل کا مقابلہ کوسٹاریکا سے تھا ۔برازیل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوسٹاریکا کو شکست دیدی، دونوں گول انجری ٹائم میں ہوئے، ایونٹ میں برازیل کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ برازیل نے کئی مواقع ضائع کئے۔فاول اور دیگر وجوہ کے باعث میچ بار بار روکا گیا جس کے بعد 7 منٹ کا انجری ٹائم ملا، کوسٹاریکا کی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب میچ کے 91 ویں منٹ میں کوٹنہو نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔برازیلین کھلاڑیوں نے اختتامی لمحات میں کوسٹاریکا کے کمزور ہوتے دفاع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نیمار نے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کردی 0-2کے اسکور پر میچ کا اختتام ہوا، برازیل کو ایونٹ میں پہلی کامیابی ملی جس نے برازیل کیلئے آکسیجن کا کام کیا۔

شیئر: