Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈالر بانڈز

کراچی ... نگراں حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایمنسٹی اسکیم کے تحت ڈالر بانڈز متعارف کرا دیئے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے نقد اثاثے ظاہر کرنے کے لئے مراعات دی گئی ہیں۔وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم کے تحت ڈالر بانڈز کی منظوری دے دی اب بیرون ملک پاکستانی اپنے اثاثوں کے بدلے ڈالر بانڈز خرید سکتے ہیں۔بانڈز کی خریداری کی صورت میں رقم خود بخود ظاہر ہوجائے گی۔ ڈالر بانڈز پرسالانہ منافع بھی دیا جائے گا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے ڈالر بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ توقع ہے کہ کئی افراد اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے لئے ڈالر بانڈز کی خریداری کریں گے جس سے ایک طرف تو معیشت کو دستاویزی کرنے میں مدد ملے گی اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا ۔حکومت کو مناسب آمدن کی بھی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:بیرون ملک خفیہ اثاثے رکھنا مشکل ہو جائے گا،ایف بی آر

شیئر: