Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلجیئم نے تیونس کو 2-5گول سے ہرا دیا

 
ماسکو:بیلجیئم نے فیفا ورلڈکپ کے ناک آوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، تیونس کو 2کے مقابلے میں 5گول سے ہرا دیا۔ گروپ جی کے میچ میں بیلجیئم نے پہلے ہاف میں 1-3 کی برتری حاصل تھی۔ اسٹرائیکر ایڈن ہیزارڈ نے 2عمدہ گول کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ دوسرے ہاف میں بھی بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیااور تیونس کی گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے جس کے باعث مزید 2 گول کر نے میں کامیاب رہے اورمیچ 2-5 سے جیت لیا اس کے ساتھ ہی اگلے ناک آوٹ مرحلے تک اپنی رسائی یقینی بنا لی۔

شیئر: