Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کی ریٹائرمنٹ عمر بڑھانے پر غور

ریاض۔۔۔۔مجلس شوریٰ کے ارکان اشیائے صرف کے نرخ ، میڈیکل انشورنس اور ریٹائر ڈ ہونے پر دیئے جانے والے اعزازیے کی بابت جلد فیصلے کرینگے۔ یہ مسائل نئے ارکان شوریٰ کی جانب سے فیصلے کے منتظر ہیں۔علاوہ ازیں گھریلو ملازمین کے ویزوں کے نرخوں میں اضافہ اور مفرور کارکنان کے نقصانات جیسے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ نئے ارکان شوریٰ روزگار، مکان، غربت کے انسداد ، سماجی امور، ریٹائرمنٹ،نقل و حمل،صحت خدمات،غیر ملکیوں سے شادی شدہ سعودی خواتین کی اولاد کی شہریت،مہنگائی الاؤنس، 6ہزار ریال بنیادی تنخواہ،بچوں کی تربیت پر مامور گھریلو خواتین کیلئے الاؤنس جیسے امور فیصلے کے منتظر ہیں۔سعودی شہریوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سے بڑھا کر 62برس کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

شیئر: