ریم نے اپنے والد ولید بن طلال کو گاڑی میں گھمایا
ریاض.... شہزادہ ولید بن طلال نے ڈرائیونگ کے فیصلے پر عملدرآمد کے روز اپنی بیٹی ریم کے ہمراہ سفر کیا۔ الولید بن طلال نے ٹویٹر پر ایک وڈیو اور تصویر جاری کرکے ناظرین کو دکھایا کہ انکی بیٹی ریم گاڑی چلا رہی ہی۔ نواسیاں بھی ہمراہ تھیں۔ شہزادہ ولید بن طلال نے اپنی بیٹی کی بار بار حوصلہ افزائی کی۔