Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی نے سویڈن سے فتح چھین لی، میکسیکو بھی جیت گیا

 
ماسکو:فیفا ورلڈ کپ کے پہلے راونڈ میں جرمنی نے سویڈن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گروپ جی کا یہ میچ سوچی کے فشٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔جرمنی اور سویڈن کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ رہا، اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی میچ کی لمحہ بہ لمحہ دلچسپ صورتحال سے لطف اندوز ہوئے۔جرمنی کی طرف سے مارکو ریوز نے انتہائی خوبصورت گول کیا جبکہ سویڈن کی جانب سے واحد گول ٹوئیونن نے کیا۔جرمنی کا دوسرا گول ٹونی کروز نے کیا۔یہ میچ دیکھ کر کسی بھی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے جانے کا جذبہ نظر آرہا تھا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنی تمام صلاحیتیں دکھا رہے تھے۔اس سے پہلے روستوو میں کھیلے گئے میچ میں میکسیکو نے جمہوریہ کوریا کو 1-2گول سے ہرا دیا۔ میکسیکو کی جانب سے کارلوسوو اور جیویر ہیرنڈیز نے گول کئے جبکہ جمہوریہ کوریا کی جانب سے واحد گول سون ہیونگ من نے کیا۔جیویر ہیرنڈیزکو خوبصورت کھیل اور گول کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا جبکہ جرمنی کے مارکوریوز بھی مین آف دی میچ رہے۔

شیئر: