Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواروں کو ٹکٹ دیدئیے

  راولپنڈی... مسلم لیگ (ن) نے ناراض رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 سے راجہ قمرالاسلام اور این اے 63 سے ممتاز خان کو ٹکٹ جاری کئے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے راجہ قمرالسلام، پی پی 12 سے فیصل قیوم ملک، پی پی 13 سے سرفراز افضل، پی پی 19 سے زیشان صدیق اور پی پی 20 سے راجہ سرفراز اصغر کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ راجہ قمر الاسلام نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے مقابلے میں الیکشن لڑوں گا ۔ پارٹی قیادت نے ٹکٹ جار ی کردیا۔اس سے پہلے ن لیگ نے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی تھی اس میں چوہدری نثار کے حلقوں کو کھلا رکھا گیا تھا۔ ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدوار کھڑے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایک لاکھ72ہزار ووٹوں سے جیتوں گا،چوہدری نثار

شیئر: