Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میجر کی اہلیہ کے قتل کے الزام میں میجرگرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔ میجر کی اہلیہ شیلجا دیویدی کے قتل کے الزام میں میجر نکھل رائے ہانڈا کوپولیس نے میرٹھ سے گرفتار کرلیا۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں میجر ہانڈا کو ناگا لینڈ میں دیکھا گیا تھا ۔ واقعہ کی تحقیقات کرنیوالے جوائنٹ کمشنر مدھوپ تیواری نے بتایا کہ پولیس کے پاس اس معاملے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں قتل کے واقعہ کو سڑک حادثہ بتایا گیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ یہ قتل کی واردات ہے۔ مقتولہ شیلجا کے موبائل فون سے معلومات جمع کی جارہی ہیں۔واضح ہو کہ گزشتہ روز میجر امیت دیویدی نارائن اپنی اہلیہ شیلجا کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرانے پہنچےتھے جہاں تفتیش کے دوران میجر دیویدی نے اہلیہ کے دیگر میجر سے تعلقات کی بات کہی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم نکھل ہانڈا کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مہاراشٹر: زہریلا کھانا کھلانے والی عورت گرفتار

شیئر: