Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی اخبار کی رپورٹ مخالفین کو فائدہ پہنچانے کی سازش؟

 اسلام آباد.. سابق وزیر اطلاعات اورمسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابات کے موقع پربرطانوی اخبار کی رپورٹ سیاسی مخالفین کو فائدہ پہنچانے کی سازش ہے۔نواز شریف کی لندن میں جائدادوں سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ کو خاص رنگ دے کر پاکستان میں زیر سماعت مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ ایک ایسے موقع پر رپورٹ کا شائع ہونا سابق وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے دفاع اور ذاتی صفائی کے قانونی حق کے منافی ہے۔یہ افسوسناک اور صحافتی غیر جانبداری کے مسلمہ اصول کے برعکس ہے۔ مقدمہ سماعت کے ایک اہم مرحلے میں ہے۔ ایسی رپورٹ کی اشاعت سے مقدمے کے نتائج پر سوالات اٹھیں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے موقف کو دانستہ پوری وضاحت سے شائع نہ کرنا بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس برطانوی اخبار اور اس کے مالکان پر ماضی میں متعدد الزامات لگ چکے ہیں ،یہ اخبارخاص سیاسی وابستگی میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔یہ حقیقت ثابت کرتی ہے کہ رپورٹ کا مواد اور اس کی اشاعت کاوقت اتفاقیہ نہیں۔ نوازشریف اور ن لیگ کا راستہ روکنے کا یہ حربہ نیا نہیں۔
مزید پڑھیں:حکمرانوں نے قوم کی دولت پر ڈاکہ ڈالا،عمران

شیئر: